انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ذکر کی مجلس میں حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ ملائکہ کی ایک جماعت گھومتی رہتی ہے جب ذکر کے حلقہ سے گزرتی ہے تو ایک دوسرے سے کہتی ہے بیٹھ جاؤ، جب یہ لوگ دعاء کریں گے تو ان کی دعاء پر آمین کہو، جب یہ لوگ درود شریف پڑہتے ہیں تو یہ لوگ بھی ان کے ساتھ درود شریف پڑہتے ہیں،یہاں تک کہ یہ لوگ جدا ہوجاتے ہیں،پھر ملائکہ ان لوگوں کے بارے میں کہتے ہیں بڑے مبارک ہیں یہ لوگ مغفور لوٹے ہیں۔ (القول البدیع:۱۱۲)