انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا رکوع میں شامل ہونے والا بغیر ثناء اور نیت کے شامل ہوسکتا ہے؟ جماعت شروع ہوچکی ہوتی ہے اور ہم اس وقت جماعت میں شامل ہوتے ہیں جس وقت امام رکوع جانے کی تکبیر کہہ رہا ہوتا ہے تو اس وقت زبان سے نیت کے الفاظ پڑھنا ضروری نہیں، بس دِل میں یہ نیت کرے کہ فلاں نماز امام کی اقتداء میں شروع کر رہا ہوں، کھڑے کھڑے اللہ اکبر کہیں اور رُکوع میں چلے جائیں، ثناء نہ پڑھیں، جو شخص پہلی رکعت میں شریک ہو وہ اس وقت تک ثناء پڑھ سکتا ہے جب تک امام نے قرأت شروع نہ کی ہو، جب امام نے قرأت شروع کردی تو مقتدیوں کو ثنا پڑھنے کی اجازت نہیں اور اگر سری نماز ہو تو یہ اندازہ کرلینا چاہئے کہ امام نے ثناء سے فارغ ہوکر قرأت شروع کردی ہوگی یا نہیں؟ اگر اندازہ ہو کہ امام قرأت شروع کرچکا ہے تو ثنا ءنہ پڑھی جائے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۹۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۷۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۲۸۲، زکریا بکڈپو دیوبند)