انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا سجدہ میں دعاء مانگنا جائز ہے؟ سجدہ میں دعاء مانگنے میں یہ تفصیل ہے کہ سجدہ یاتو نماز کا ہوگا یا بغیر نماز کا، اگر نماز کا سجدہ ہو تو سجدہ کے اندر دعائیں کرنا جائز ہے، مگر شرط یہ ہے کہ دعاء نہ صرف عربی زبان میں ہو بلکہ قرآن و حدیث میں جو دعائیں آتی ہے ان کو اختیار کرے (فرض نماز میں امام کو سجدہ میں دعائیں نہیں کرنی چاہئے تاکہ مقتدیوں پر بار نہ ہو)، اور اگر سجدہ نماز کے علاوہ ہو تو لوگوں کے سامنے اور فرض نمازوں کے بعد سجدہ میں گرکر دعائیں نہ کریں، ہاں! تنہائی میں سجدہ میں گر کر دعائیں کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۷۵ ، کتب خانہ نعیمیہ۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۲۹۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)