انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر پڑھی جانے والی دعاء کا کیا حکم ہے؟ ابن السنیؒ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوتے تھے تو اپنے داہنے ہاتھ سے اپنی پیشانی پر مسح فرماتے اور یہ الفاظ پڑھتے تھے: اشھد ان لا الٰہ الا اللہ ھو الرحمٰن الرحیم اللّٰھم اذھب عنی الھم و الحزن ۔ (کتاب الاذکار للنوویؒ:۳۵) (فتاویٰ عثمانی:۱/۲۹۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)