انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پا کی ونا پاکی، وضو ،غسل ،تیمم سےمتعلق متفرق مسائل واحکام ترجمہ قرآن بے وضو چھونا كيسا ہے؟ قرآن مجید کا ترجمہ خواہ کسی زبان میں ہو، مسلمان آدمی کے لیے اس کا بلاوضو چھونا مکروہ ہے، اس میں اُردو، فارسی، انگریزی وغیرہ سب داخل ہے، اس لیے کہ گوکہ کلامِ الہٰی اصل عربی الفاظ ہیں؛ مگرمقصود تویہی معانی اور مفاہیم ہیں، دوسرے فقہاء کے نزدیک ترجمہ قرآن، قرآن کے حکم میں نہیں ہے، اس لیے اس کوبلاوضو چھونے میں حرج نہیں؛ تاہم ظاہر ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی رائے قرین احتیاط ہے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۰۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)