انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قلعہ ناعم کی فتح خیبر میں قموص نہایت مضبوط اور محفوظ قلعہ تھا، مشہور پہلوان مرحب اس قلعہ کا رئیس تھا، سب سے پہلے قلعہ ناعم کی طرف فوجیں بڑھیں ، حضرت محمودؓ بن مسلمہ نے بڑی دلیری سے حملہ کیا اور دیر تک لڑتے رہے، چونکہ سخت گرمی تھی تھک کر دم لینے کیلئے قلعہ کی دیوار کے سایہ میں بیٹھ گئے، کنانہ بن الربیع نے قلعہ کی فصیل سے چکی کاپاٹ ان کے سر پر گرایا جس سے انھوں نے وفات پائی، لیکن قلعہ بہت جلد فتح ہو گیا، ناعم کے بعد دوسرے قلعے سوائے قموص کے آسانی سے فتح ہو گئے ۔