انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اشراق، چاشت اور اوّابین کے مسائل اور احکام اشراق اور چاشت کے اوقات کیا ہیں؟ طلوعِ آفتاب کے بعد جب آفتاب میں اتنی تیزی آجائے کہ اس پر کچھ دیر تک نظر جمانا مشکل ہو تو اشراق کا وقت شروع ہوجاتا ہے، اس کی مقدار ہر مقام اور ہر موسم میں مختلف ہوتی ہے، اشراق کا وقت نصف النہار تک رہتا ہے، مگر شروع میں پڑھنا افضل ہے۔ چاشت کا وقت اشراق کی نماز کے بعد متصلاً شروع ہوکر نصف النہار تک رہتا ہے اور اس کا افضل وقت دن کا ایک چوتھائی حصہ گذرنے کے بعد ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۶۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)