انوار اسلام |
س کتاب ک |
امام قعدۂ اولیٰ بھول جائے تو کیا کریں؟ اگر امام ظہر کی نماز میں قعدۂ اولیٰ بھول جائے اور پھر لوٹ آئے تو اس میں دو صورتیں ہیں، اگر گھٹنے سیدھے ہونے سے قبل لوٹ آئے تو سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا ، گھٹنے سیدھےہوگئے تو قعدہ کی طرف لوٹنا جائز نہیں اور سجدۂ سہو بھی واجب ہوگا، اگر مسئلہ نہ جاننے کی بناء پر گھٹنے سیدھنے ہوکے بعد بھی لوٹ آیا تو مقتدی نہ بیٹھیں بلکہ کھرے رہیں اور امام پر واجب ہے کہ قعدہ چھوڑ کر پھر کھڑا ہوجائے ، اگر کھڑا نہ ہوا اور تشہد پڑھ کر اٹھا تو بھی نماز ہوجائے گی، مگر سجدۂ سہو اس صورت میں واجب ہوگا۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۴۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)