انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۳)کتاب الآثار امام ابویوسفؒ (۱۸۲ھ) گوآپ حدیث کے امام تھے؛ مگرآپ کا موضوع بھی فقہ تھا، آپ نے احادیث بھی بہت روایت کی ہیں، زیادہ روایات امام ابوحنیفہؒ سے لیتے ہیں، کتاب الآثار فقہی طرز میں آپ کی روایات کا ایک مجموعہ ہے، امام یحییٰ بن معینؒ (۲۳۳ھ) لکھتے ہیں: "کان ابویوسف القاضی یمیل الی اصحاب الحدیث وکتبت عنہ"۔ (کتاب التاریخ یحییٰ بن معین:۲/۶۸۰، طبع: سنہ ۱۳۹۹ھ، مکۃ المکرمۃ) ترجمہ: امام ابویوسفؒ محدثین کی طرف زیادہ مائل تھے اور آپ کی روایات لکھی جاتی تھیں۔ امام ابویوسفؒ کی اس کتاب کومطبع احیاء المعارف النعمانیہ نے ۱۳۵۵ھ میں شائع کیا ہے۔