انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سلطان جلال الدین کا انجام دوروایتیں سلطان جلال الدین کے انجام کی نسبت مشہور ہیں،ایک یہ کہ اُس کو کسی پہاڑی شخص نے جب کہ وہ پہاڑ میں کسی جگہ آرام لینے کے لئے ٹھہرا ہوا تھا اُس کے گھوڑے اورلباس کے لالچ میں دھوکے سے قتل کردیا،دوسرے روایت یہ ہے کہ وہ بہ تبدیلِ لباس اورمشائخ عظام کی خدمت میں حاضر ہوکر صوفیوں اورعابدوں کی زندگی بسر کرنے لگا اور دور دراز ملکوں میں سفر کرتا رہا اوراسی زہد وعبادت کی حالت میں عرصہ دراز تک زندہ رہا۔ واللہ اعلم بالصواب