انوار اسلام |
س کتاب ک |
مدرسۂ حفظ میں بچوں کی تلاوت سے سجدۂ تلاوت کا کیا حکم ہے؟ حفظ کی درسگاہ میں بچے جو آیتِ سجدہ پڑھتے ہیں اس سے بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے، لیکن نابالغ بچے پر سجدہ واجب نہیں، بچے سے سننے پر سجدۂ تلاوت واجب ہونے میں یہ تفصیل ہے کہ بچہ سمجھدار ہو تو سننے والے پر سجدہ واجب ہے اور بچہ چھوٹا ہے تو اس سے سننے پر سجدۂ تلاوت واجب نہیں۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۶۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)