انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو بکر بن محمد بن علی الکتانیؒ (۱)جب اللہ تعالیٰ سے توفیق کا سوال کرو تو عمل کرنے میں جلدی کرو ۔ (۲)شہرت شیطان کی باگ (لگام ) ہے پس جو شخص شیطان کی باگ پکڑ لے گا تو وہ اس کےپاس پہونچ جائےگا ۔ (۳)پوچھا گیا کہ وہ سنتیں کونسی ہیں جن میں کسی کا اختلاف نہیں تو فرمایا کہ دنیا میں زہد ، نفس میں سخاوت اور مخلوق کی نصیحت و خیر خواہی ۔ (۴)پوچھا گیا کہ زہد کے کیا معنی ہیں ؟ تو فرمایا کہ اپنی مملوک شئ کے ضائع ہونے سے دل کا خوش ہونا ، جملہ خلائق کے اذیتوں کو برداشت کرتے رہنا اور جو اذیت لوگوں کی طرف سے اس کو پہونچے اس کے متعلق یہ کہنا کہ میں تو اس سے بھی زیادہ کا مستحق ہوں ، اور یہ سمجھنا کہ میں تو آگ کے لائق تھا مگر راکھ پر مصالحت ہوگئی ۔ (۵)اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ جب بندہ دو فکر و خیال لےکر صبح کرتا ہے تو میں اس سے بری ہوجاتا ہوں ، ایک گناہوں کا خیال اور دوسرے مال کا خیال ۔