انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایک وضو سے نمازِ جنازہ اور فرض نماز پڑھنا صحيح ہے یا نہیں؟ وضو چونکہ پاکی حاصل کرنے کا اصل طریقہ ہے اور حنفیہ کے یہاں وضو میں نیت کرنا ضروری نہیں، اس لیے وضو خواہ کسی بھی مقصد سے کیا جائے، دوسرے مقاصد کے لیے بھی جن میں وضو ضروری ہو، وہی وضو کفایت کرتا ہے؛ اس لیے نمازِ جنازہ کے لیے کیے گئے وضو سے دوسری نمازیں بھی ادا کی جاسکتی ہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۵۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۱۵۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۳۴۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)