انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسجدوں میں پینٹ کا استعمال پینٹ (Paint) میں اگربدبو نہ ہوتومسجد میں دیواروں اور لکڑیوں وغیرہ کوپینٹ لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں؛ مگرزیبائش وآرائش میں زیادہ مبالغہ کرنا شرعاً کوئی پسندیدہ چیز نہیں ہے اوراگربدبو ہوتوبلاضرورت اس کا استعمال مناسب نہیں، پہلے سے پینٹ کیا جاچکا ہے اور اب بومحسوس نہ ہوتی ہے توکھرچ کرصاف کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ (ملخص جدید فقہی مسائل:۱/۱۴۶)