انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تفسیرقادری اس کا پورا نام تفسیر صدیقی قادری ہے، جو "درس القرآن" کے نام سے معروف ہے، یہ حضرت مولانا محمدعبدالقدیر صدیقی حسرت حیدرآبادی کی تفسیر ہے جو دس جلدوں پر مشتمل ہے، اسلوبِ بیان بہت شستہ اور عام فہم ہے اور تصوف کا رنگ نمایاں ہے، مصنف موصوف نے جن اُمور کی طرف خصوصی توجہ دی ہے وہ یہ ہیں: جہاں کہیں قرأت کا اختلاف ہے تو اس کے ذکر کا اہتمام کیا گیا ہے اور ہرہرلفظ کا ترجمہ واضح اور جدا جدا کیا گیا ہے؛ تاکہ پڑھنے والے عام لوگ بھی سمجھ سکیں کہ کس لفظ کا ترجمہ کیا، کیا گیا ہے؛ کہیں کہیں حقیقی معنی کو چھوڑ کر اعتباری اور مجازی معنی بھی بیان کیا گیا ہے؛ تاکہ ترجمہ رواں ہوسکے؛ جہاں کہیں دوسرے مذاہب کا ذکر آیا ہے اسے موصوف نے مثبت اور معروضی انداز میں پیش کیا ہے، آیات کے درمیان ربط کو بیان کرنے کا اہتمام کیا گیاہے، قرآن کریم کے اعجازی پہلو کو بھی بعض مواقع پر اُجاگر کیا گیا ہے اور جن مقامات پر نحوی وحرفی اعتبار سے ذہن اٹکتا ہو، اس کی عقدہ کشائی کی گئی ہے، یہ تفسیر حیدرآباد ہی میں طارق برقی پریس ۱۳۲۴ھ میں طبع ہوئی تھی۔+