انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دینی اجتماع، ذکر، گشت وغیرہ کا ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟ اہلِ سنت والجماعت کے نزدیک ایک شخص اپنے عمل کا ثواب دوسرے کوپہنچا سکتا ہے اور یہ صحیح حدیثوں سے ثابت ہے؛ البتہ ایسے اعمالِ صالحہ کا ایصالِ ثواب کرنا چاہئے جومنصوص ہیں اور براہِ راست قرآن وحدیث سے ثابت ہیں؛ نیزبجائے خود مقصود ہیں، جیسے: نماز، تلاوتِ قرآن، ذکر وغیرہ؛ وہ اعمالِ صالحہ جومنصوص نہیں ہیں مستنبط ہیں، ایسے اعمال کا ایصال ثواب حدیث یاسلفِ صالحین کی صراحتوں سے ثابت نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۲۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)