انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عائشہ صدیقہؓ کا مرکزی کردار حضور اکرمﷺ کی جس طرح بیرونی زندگی امت کے لیے اسوہ حسنہ تھی،اسی طرح آپ کے گھر کی زندگی بھی امت کے لیے لازمی مشعل ہدایت تھی، سو حکمت الہٰی میں تقاضا ہوا کہ حضورﷺ کے گھر میں حفظ روایت اور ثقاہت علم کے ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ آپ کے گھر کی زندگی بھی پوری امت کے سامنے روشن ہوجائے، اللہ تعالی کے یہاں اس عظیم خدمت کے لیے حضرت عائشہ صدیقہؓ کا انتخاب ہوا اور وہ نہایت کم عمری میں ام المؤمنین کی منزلت رفیعہ پر مسند نشین ہوئیں، اس عمر میں ان کا حرم نبوی میں آنا اسی خدمت حدیث اور حفظ روایت کے لیے تھا، آپؓ سے جہاں صحابہ کرام کے جم غفیر نے علم کی دولت لی،حضرت عمرہ(۱۰۳ھ)روایت حدیث میں آپ کی جانشین ٹھہریں۔