انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ہر نماز کے بعد تسبیحِ فاطمہ پڑھنا کیسا ہے؟ احادیث میں مطلقاً نمازوں کے بعد تسبیحات پڑھنے کا ذکر آیا ہے ، کسی خاص نماز کی تخصیص نہیں اور یہ بھی درست ہے کہ جن نمازوں کے بعد سنتیں ہوں، یعنی ظہر، مغرب اور عشاء، ان سنت کی ادائیگی میں تاخیر مکروہ ہے، اس لئے یوں کیا جائے کہ فجر وعصر میں تو فرض کے بعد ہی تسبیحات پڑھ لیں اور باقی نماز میں سنتوں کے بعد ان تسبیحات کو پڑھیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۰۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)