انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسبوق کے بیٹھتےہی امام قعدۂ اولیٰ سے اٹھ گیا تو کیا حکم ہے؟ اگر کسی شخص کے بیٹھتے ہی امام قعدۂ اولیٰ سے کھڑا ہوگیا اور یہ شخص التحیات نہ پڑھ سکا تو اس صورت میں مسبوق تشہد پورا کرکے اٹھے، بدون تشہد پورا کئے امام کا اتباع مکروہ تحریمی ہے، مگر نماز ہوجائے گی، آخری قعدہ میں شریک ہونے والے کا بھی یہی حکم ہے کہ اس کا تشہد پورا ہونے سے پہلے امام نے سلام پھیردیا تو تشہد پورا کرکے کھڑا ہو۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۷۶، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۸۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)