انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** نبی اور رسول کی حقیقت نبی اور رسول ساری مخلوق میں سب سے بہتر اور سبسے اچھے انسان ہوتے ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے احکام لوگوں تک پہنچاتے ہیں،سچائی اورنیکی کا راستہ دکھاتےہیں، وہ راہنما، غافلوں کو بیدار کرنےوالے، اللہ عزوجل کی طرف بلانے والے، خوشخبری سنانے والے، تعلیم دینے والے تھے، اللہ تعالیٰ ان میں سے بعض کے ساتھ ہم کلام ہوتا تھا، اپنی مرضیات سے ان کو باخبر کرتا تھا اور وہ ان سے دوسرے انسانوں کو آگاہ کرتےتھے، وہ گناہوں سے پاک اوربرائیوں سے محفوظ تھے، اللہ تعالیٰ کے نیک اورمقبول بندے تھے، ان کے سب کام حق تعالیٰ کے لیے ہواکرتے تھے، یہ ہستیاں اپنے فرائض انجام دینے کے لیے ہرقوم میں پیداہوئے جنہوں نے ان کومانا وہ کامیاب وکامراں ہوگئے اور جنہوں نے جھٹلایا وہ ہلاک وبرباد ہوگئے، قرآن پاک نے ان کی زندگی کے سوانح، ان کے تبلیغی کارنامے، ان کے اخلاق کی بلند مثالیں ان کی عبادات میں اخلاص اس خوبی کے ساتھ بیان کیا کہ ان کے پڑھنے اور سننے سے اس پر عمل کرنے کا جذبہ، ان کی اتباع کا شوق اوران کی صداقت کا یقین دلوں میں پیدا ہوجاتا ہے۔