انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ربنا لک الحمد زور سے پڑھنے سے کیا سجدۂ سہو لازم ہوگا؟ مقتدی کو تمام اذکار بشمول تکبیراتِ انتقال اور ربنا لک الحمد آہستہ کہنا چاہئے، یہی مسنون طریقہ ہے اور یہی صحابہ کرامؓ کے زمانہ کا عام تعامل تھا، تاہم اگر تکبیرات انتقال کو زور سے کہہ دیا جائے تو اس سے نہ نماز فاسد ہوگی اور نہ ہی سجدۂ سہو واجب ہوگا، کیونکہ سجدۂ سہو قراءتِ قرآن میں جہر کی جگہ سر اور سر کی جگہ جہر سے واجب ہوتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۳۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)