انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** واسط پرزنگیوں کا قبضہ یعقوب بن صفار جندی سابور پرقبضہ کرکے اور اپنا ایک عامل مقرر کرکے سجستان کی جانب گیا تھا، ایک سردار کواہواز کی جانب بھیجا گیا تھا، آخراہواز پرزنگیوں نے ابن صفار کا قبضہ تسلیم کرلیا اور ابن صفار کے لشکر سے صلح کرکے وہ واسط کی طرف متوجہ ہوئے، وہاں خلیفہ کی طرف سے ایک ترک سردار مامور تھا، زنگیوں نے اس کوشکست دے کرواسط پرقبضہ کرلیا اور شاہی فوجیں زنگیوں کے مقابلہ پرنہ ٹھہرسکیں، یہ واقعہ سنہ۲۶۳ھ کا ہے