انوار اسلام |
س کتاب ک |
ہوائی سفر میں دن بہت چھوٹا یا بہت بڑا ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟ زید ہوائی جہاز کے ذریعہ مغرب کی سمت جارہا ہے، سورج غروب نہیں ہورہا ہے، اس کے برعکس مشرق کی طرف جارہا ہے جس کا دن بالکل چھوٹا رہے گا، ایسے وقت میں اس کی نماز کی صورت یہ ہوگی کہ مغرب کی طرف جانے والا شخص اگر چوبیس گھنٹے میں پانچ نمازیں ان کے اوقات میں ادا کرسکتا ہو تو ہر نماز اس کا وقت داخل ہونے پر ادا کرے اور اگر اس کا دن اتنا طویل ہوگیا کہ چوبیس گھنٹے میں پانچ نمازوں کا وقت نہیں آتا تو عام ایام میں اوقاتِ نماز کے فصل کا اندازہ کرکے اس کے مطابق نماز پڑھے، جو شخص مشرق کی جانب جارہا ہے نماز کے اوقات اس پر گذرتے رہیں گے، ان اوقات میں نماز ادا کرے گا۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۷۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)