انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** متوکل علی اللہ متوکل علی اللہ بن معتصم باللہ بن ہارون الرشید کا اصل نام جعفر اور کنیت ابوالفضل تھی، سنہ۲۰۷ھ میں شجاع نامی اُمّ ولد کے پیٹ سے پیدا ہوا اور واثق باللہ کی وفات کے بعد ۲۴/ذی الحجہ سنہ۲۳۲ھ کوتخت نشین ہوا، تختِ نشین ہوتے ہی اس نے لشکر کوآٹھ مہینے کی تنخواہ مرحمت فرمائی، آپنے بیٹے منتصر کوحرمین، یمن اور طائف کی حکومت عطا فرمائی۔