انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** علیم اللہ تعالیٰ جاننے والا ہے، اس کو وصف علم حاصل ہے جس کی وجہ سے اس کو ہرچیز کی خبررہتی ہے جیسا کہ خود اللہ کافرمان ہے: "اِنَّ اللہَ بِکُلِّ شَیءٍ عَلِیْمٌ" (البقرۃ:۲۳۱) یعنی اللہ تعالی کو جو کچھ ہو چکا ،ہورہاہے یا ہوگا ہر چیز کا علم ہے۔ یہاں تک کہ ساتویں آسمان پر یا ساتویں زمین کے نیچے مچھر اپنے پر کو ہلائے یا کوئی شخص اپنے دل میں کسی طرح کا وسوسہ پیدا کرے تو وہ بھی اسے معلوم ہے اس لیے کہ عالم کا پیدا کرنا اور پھر اس کو باقی رکھنا ، اس کی تربیت کرنا اور حسب حال ہر شخص کی حاجت پوری کرنا بغیر اس طرح کے علم کے ناممکن ہے۔