انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کتابیں اللہ تعالی کی بہت ساری کتابیں ہیں جن میں سے بعض کے نام ہمیں معلوم ہیں اوربعض کے نہیں معلوم البتہ سب سے بڑی کتابیں چار ہیں: ۱۔ القرآن الکریم : ہمارے نبی حضورﷺ پر نازل شدہ عظیم کتاب ہے۔ ۲۔ التوراۃ : اللہ کے رسول موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔ ۳ ۔ الزبور : اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی ہے ۴۔ الانجیل : اللہ کے بندے اوررسول عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بھی چھوٹی چھوٹی کتابیں اورصحیفے نازل ہوئے ہیں۔ (آل عمران:۳،۴۔ النساء:۱۶۳۔ الأعلی ۱۸،۱۹۔ بخاری، باب فی المشئیۃ والارادۃ ، حدیث نمبر:۶۹۱۳) لیکن قرآنِ پاک کے علاوہ مذکورہ تمام کتابیں تحریف وترمیم سے محفوظ نہیں ہیں، (جس کا اعتراف خود یہودیوں اور عیسائیوں کو بھی ہے) اس لیے ان سب سے متعلق تو صرف یہ یقین رکھنا ہوگا یہ اللہ کی اپنے نبیوں اوررسولوں پر بھیجی ہوئی کتابیں ہیں، اور جہاں تک ان میں درج شدہ احکام کی بات ہے تو نہ اس کی تصدیق کی جائے گی نہ ہی تکذیب، جیسا کہ اللہ کے رسولﷺ نے ہمیں اس کی تعلیم دی: "قُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَمَآ اُنْزِلَ اِلٰٓى اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَمَآ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَعِیْسٰى وَمَآ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ" (بخاری، باب قولوا آمنا باللہ وماانزل الینا، حدیث نمبر:۴۱۲۵)