انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز کے بعد تکبیرِ تشریق بھول گیا اور بات بھی کرلی تو کیا حکم ہے؟ اگر کوئی شخص نماز کے بعد تکبیرِ تشریق کہنا بھول گیا اور بات کرلی تو چونکہ تکبیرِ تشریق کا وقت فرض کے فوراً بعد ہے، جب وہ بات کرلے یا مسجد سے نکل جائے تو اس کا وقت ختم ہوگی، لہٰذا اس سے اس وقت کی تکبیر ساقط ہوگئی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۴۴۸،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۴/۱۲۴، زکریا بکڈپو، دیوبند)