انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کوڑھی کا مسجد جانا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر کوڑھ کا اثر خون میں نہیں، بدن سے رطوبت نہیں نکلتی، بدبو نہیں آتی تو مسجد میں جاکر نماز پڑھنا اور جماعت میں شریک ہونا درست ہے، محض دو انگلیوں میں کجی آجانے کی وجہ سے مسجد کی جماعت سے اس شخص کو محروم نہ کیا جائے، مرض متعدی کے عقیدہ کو شریعت نے غلط قرار دیا ہے، کوئی بھی مرض ذاتی طور پر متعدی نہیں ہوتا، ہاں! اگر نمازیوں میں وحشت پیدا ہو اور اس کی وجہ سے لوگ مسجد میں آنا چھوڑدیں اور مسجد کے غیر آباد ہونے کا اندیشہ ہو یا اس کے جانے کی وجہ سے جھگڑے کا اور فتنہ کا اندیشہ ہو تو اس کو خود ہی اس کا لحاظ رکھتے ہوئے مکان پر نماز ادا کرلینی چاہئے۔ مشکوٰۃ المصابیح شریف میں کوڑھی سے الگ رہنے کی بھی تاکید ہے اور اس کے ساتھ کھانا کھانے کی بھی تصریح ہے، دونوں کا محمل یہی ہے کہ ذاتی طور پر مرض کو متعدی سمجھنا غلط ہے اور احتیاط کے درجہ میں پرہیز کرنا بھی درست ہے، مگر جب معالج کے ماتحت مرض موجود نہیں تو پھر اس سے یہ پرہیز بھی نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۰۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)