انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا شراب ناقضِ وضو ہے؟ محض شراب پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا جب تک کہ نشہ نہ ہو؛ البتہ منہ ناپاک ہوجاتا ہے کہ شراب نجس ہے اور اس کا پینا حرام ہے؛ اگرایسی حالت میں نماز پڑھےگا تو نماز ہوجائےگی۔ تنبیہ: حدیث شریف میں وارد ہے کہ جوشخص شراب پیئے اس کی چالیس روز کی نماز قبول نہیں ہوگی؛پھراگرتوبہ کرلے تواس کی توبہ قبول ہوجائے گی؛ پھرشراب پئے توپھرچالیس روز کی نماز قبول نہیں ہوگی؛ حتی کہ اگر چوتھی مرتبہ پئے گا تواللہ تعالیٰ اس کواہلِ دوزخ کی پیپ پلائیں گے؛ نیز شراب پینے والے پرحدیث شریف میں لعنت آئی ہے اور بھی مختلف وعیدیں آئی ہیں، اس لیے شراب سے حددرجہ دور رہنا لازم ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۶۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)