انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ذمیوں کے مال کی حفاظت خلفاء ذمیوں کے حقوق اوران کی جان ومال کی بہت حفاظت کرتے تھے، امیر معاویہؓ کے عہد میں ان کے حقوق کا اتنا لحاظ رکھا جاتا تھا کہ سرکاری ضرورتوں کے لئے بھی ان کے کسی پردست اندازی نہ کیجاتی تھی، امیر معاویہؓ نے ایک مرتبہ حضرت عقبہ بن عامرؓ صحابی کو مصر کا گورنر مقرر کیا، وہ مصر کے ایک گاؤں میں اپنی سکونت کے لئے مکان بنوانا چاہتے تھے، امیر معاویہؓ نے انہیں اس ضرورت کے لئے ایک ہزار جریب زمین عنایت کی،انہوں نے ایک غیر آباد پرتی زمین جو کسی کے قبضہ میں نہ تھی، انتخاب کی اس پر ان کے نوکرنے کہا کہ کوئی عمدہ قطعہ پسند کیجئے انہوں نے جواب دیا یہ نہیں ہوسکتا کیونکہ معاہدہ میں جو شرطیں ہیں ان میں ایک یہ بھی ہے کہ ذمیوں کی زمین ان کے قبضہ سے نہیں نکالی جائےگی۔ (مقریزی :۱/۲۰۸)