انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** خطبہ میں خدا کا بہترین ثنا خواں ہوں اور مصیبت اورراحت ہر حال میں اس کا شکر گزار ہوں ،خدا یا میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تونے ہم لوگوں کو نبوت سے سرفراز کیا اورہمیں گوش شنوا،دیدہ بینا اوردل آشنا دیا، ہم کو قرآن سکھایا اوردین میں فہم عطا کی اب ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرما، اما بعد مجھے کسی کے ساتھی اپنے ساتھیوں سے زیادہ وفادار اورکسی کے اہل اپنے اہل بیت سے زیادہ نیکو کار اورصلہ رحمی کرنے والا کوئی دوسرا گھرانا نہیں معلوم ہوتا ،خدا تم لوگوں کو ہماری جانب سے جزائے خیر دے میں ان دشمنوں کی وجہ سے آج کا دن کل ہی کا دن سمجھ رہا ہوں اس لئے میں تم لوگوں کو بخوشی واپس جانے کی اجازت دیتا ہوں، میری طرف سے کوئی ملامت نہ ہوگی،رات ہوچکی ہے،ایک ایک اونٹ لے لو اورایک ایک آدمی میرے ایک ایک اہل بیت کا ہاتھ پکڑ کے ساتھ لیلے خدا تم سب کو جزائے خیردے تم لوگ اپنے اپنے شہروں اوردیہاتوں میں چلے جاؤ یہاں تک کہ خدایہ مصیبت آسان کردے، یہ اس لے کہہ رہاہوں کہ لوگ مجھ ہی کو ڈھونڈھیں گے میرے بعد کسی کی تلاش نہ ہوگی۔