انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا سجدۂ سہو کے وجوب میں تمام نمازیں برابر ہیں؟ نماز فرض ہو یا واجب، سنت ہو یا نفل تمام نمازوں میں سجدۂ سہو کا حکم یکساں ہے، البتہ نماز عید اور جمعہ میں بشرطیکہ مجمع بہت زیادہ ہو اور سجدۂ سہو کرنے سے نمازیوں میں انتشار پیدا ہونے اور تشویش میں پڑنے کا اندیشہ ہو ، یا وہ نماز خراب کرلیں گے تو ایسی صورت میں سجدۂ سہو معاف ہوجاتا ہے، اسی طرح اگر کسی جگہ تراویح میں بھی مجمع بہت زیادہ ہو اور سجدۂ سہو سے نمازیوں میں انتشار اور نماز میں فساد کا قوی اندیشہ ہو تو سجدۂ سہو ساقط ہوجائے گا اور نماز کے اعادہ کی بھی ضرورت نہ ہوگی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)