انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابوعبداللہ انطاکیؒ (۱)دردِ دل کی دوا پانچ چیزیں ہیں : نیک لوگوں کی صحبت ، قرآنِ کریم کی تلاوت ، بہت زیادہ نہ کھانا یعنی ہر وقت پیٹ کا بھرا ہوا نہ رہنا ، نمازِ تہجد کا اہتمام ، اور پچھلے پہر اللہ کے سامنے تضرع و زاری ۔ (۲)جو شخص اعمال میں خلوص پیدا کرنا چاہے اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کا بھی دل میں خیال رکھے (یعنی ریا و سمعہ کا )، تو وہ شخص محال امر کا طالب ہے ؛ اس لئے کہ اخلاص ایسا پانی ہے جس سے زندگی حاصل ہوتی ہے اور ریا اس کے لئے موت ہے(تو پھر ان دونوں کا اجتماع کیسے ممکن ہے )۔ (۳)تمام عملوں میں افضل عمل پوشیدہ گناہوں کا ترک ہے ، کسی نے آپ سے پوچھایہ کیونکر؟ آپ نے فرمایا اگر وہ پوشیدہ گناہوں کو چھوڑے گا تو ظاہر گناہ کو بطریق اولیٰ ترک کرےگا ، نیز جس شخص کا باطن ظاہر سے افضل ہے یہ اس کی بزرگی ہے اور جس شخص کا ظاہر باطن یکساں ہے یہ برابر سرابر ہے اور جس کا ظاہر باطن سے اچھا ہے وہ ظالم ہے ۔ (۴)گناہ صغیرہ کو حقیر نہ جانو ڈ کیونکہ گناہ کو حقیر جاننا ترک تقویٰ کی سیڑھی ہے۔