انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۲)ابوعبدالرحمن ابوالزناد (۱۳۱ھ) عبداللہ بن ذکوانؒ فقیہ المدینہ حضرت انس بن مالکؓ سے حدیث پڑھی، تابعین میں سے حضرت سعید بن المسیبؒ جیسےاکابر سے علم حاصل کیا، آپ سے امام مالکؒ، سفیان ثوریؒ، لیث مصریؒ، سفیان بن عیینہؒ اور دوسرے کئی اکابر نے روایت لی ہے، لیث بن سعد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ کے پیچھے تین سو کے قریب فقہ کے طالب علم چلتے دیکھے، امام ابوحنفیہؒ جیسے فقیہ فرماتے ہیں میں نے ربیعہ الرای اور ابوالزناد دونوں کودیکھا ہے اور ابوالزناد کوافقہ (علمِ فقہ میں زیادہ ماہر) پایا ہے۔ "قال ابوحنیفۃ رأیت ربیعۃ وابوالزناد افقہ الرجلین"۔ حضرت امام جیسے نادرۂ روزگار فقیہ کا ان کی فقاہت پر شہادت دینا پتہ دیتا ہے کہ آپ کس درجہ کے عالم تھے؛ اگرہم انہیں فقہاء تابعین میں ذکر کرتے توزیادہ مناسب تھا؛ لیکن چونکہ سفیان بن عیینہؒ آپ کوامیرالمؤمنین فی الحدیث کہتے ہیں، اس لیئے ہم نے انہیں رواۃِ حدیث میں ذکر کیا ہے۔