انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت فاطمہؓ کوایک دعا کی تلقین حضرت فاطمہؓ فرماتی ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے دعاء سکھلائی اورفرمایا جب سونے کے لئے بستر پر جاؤ تو پڑھو اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الْكَافِيْ سُبْحَانَ اللّٰه الْأَعْلىٰ حَسْبِيَ اللّٰهُ وَكَفٰى مَا شَاءَ اللّٰه قَضٰى ، سَمِعَ اللّٰهِ لِمَنْ دَعَا لَيْسَ مِنَ اللّٰهِ مَلْجَأ وَلَا وَرَاءَ اللّٰهِ مُلْتَجَأ تَوَكَّلْتُ عَلى اللہِ رَبِّي وَرَبِّكُمْ مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُو آخِذُ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلٰى صِرَاطٍ مُسْتَقِيْم اَلْحَمْدُ للّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدَاً وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيْك فِيْ الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِ وَكَبِّرْهُ تَكَبِيْراً. (ابن سنی:۷۶۷) ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ کے لئے جو کافی ہے پاکی خدا کی جو بلند وبالا ہے، کافی ہے ہمیں اللہ جو چاہتا ہے،فیصلہ کرتا ہے،سنتا ہے اس کی جو اس سے دعاء کرے،نہ اللہ کے علاوہ کوئی جائے پناہ نہ اس کے علاوہ کوئی حفاظت کی جگہ،بھروسہ کیا اللہ پر جو میرا اور تمہارا رب ہے،کوئی مخلوق نہیں مگر اس کی پیشانی اس کے قبضہ میں ہے،ہمارے رب کا راستہ سیدھا ہے، حمداللہ کی جس نے کوئی لڑکا اختیار نہ کیا اوراس کی سلطنت میں کوئی شریک نہیں اورنہ ذلت کے وقت کوئی مددگار اس کی خوب بڑائی بیان کرو۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا جو مسلمان بھی اسے سوتے وقت پڑھے پھر شیطان اورضرر رساں سانپ بچھو کیڑوں کے درمیان سوجائے تو اسے نقصان نہ ہوگا۔ (درمنثور:۴/۲۰۸،ابن سنی:۷۳۵)