انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ترک کا اطلاق آدم ثانی حضرت نوح علیہ السلام کے تین بیٹے تھے،جن کے نام حام،سام اور یافت تھے،یافث کی اولاد بلادِ مشرقیہ ملک چین وغیرہ میں آباد ہوئی،یافث کی اولاد میں ایک شخص ترک نامی ہوا، اُس کی اولاد وچین وترکستان میں پھیل گئی اوروہ سب ترک کہلائے،بعض لوگ غلطی سے افراسیاب کو بھی تُرک سمجھتے ہیں؛حالانکہ وہ ایران کے شاہی خاندان کیانی سے تعلق رکھتا اورفریدوں کی اولاد میں سے تھا؛چونکہ وہ ترکستان کا بادشاہ تھا، اس لئے غلطی سے لوگوں نے اسُ کو ترک قوم میں شمار کیا، ترک بن یافت کی اولاد چین و ترکستان وختن وغیرہ میں جب خوب پھیل گئی تو انہوں نے امن وامان اورنظام کو قائم رکھنے کے لئے ایک شخص کو اپنا سردار تجویز کرنا ضروری سمجھا، رفتہ رفتہ اُن میں بہت سے قبیلے اورگروہ پیدا ہوگئے،ہر قبیلے اورہر گروہ نے اپنا ایک ایک سہ دار بنایا اوریہ تمام سردار ایک سب سے بڑے سردار کے ماتحت سمجھے جاتے تھے،لہذا ترک بن یافث کی اولاد کے ہر قبیلے پر ترک کا لفظ بولا جاتا تھا اور تمام باشندگان چین وختن وترکستان ترک کہلائے جاتے تھے۔