انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ملکِ شام پرعیسائیوں کے صلیبی حملے یورپ کے عیسائیوں نے متفق ومتحد ہوکر مسلمانوں پرسنہ۴۹۰ھ سے حملے شروع کیے، عیسائیوں کے مذہبی پیشواؤں یعنی پادریوں نے تمام یورپ کومسلمانوں کے خلاف بھڑکا کردیوانہ بنادیا تھا اور ملکِ شام کومسلمانوں کے قبضے سے نکال لینے کواعلیٰ درجہ کی مذہبی خدمت اور ذریعہ نجات قرار دیا گیا تھا، عیسائیوں کے ان حملوں (ان جنگوں کوصلیبی جنگیں یامسلمانوں کے خلاف عیسائیوں کی مقدس جنگیں (Crusades) کہتے ہیں) کا سلسلہ تین سوسال تک جاری رہا، یورپ پکے تمام عیسائی بادشاہ اپنی ہرقسم کی متحدہ طاقت صرف کرنے اور بہ ذاتِ خود عیسائی حملہ آوروں کے ساتھ ملکِ شام کی طرف آنے پرآمادہ ہوگئے تھے، ان تمام لڑائیوں اور چڑھائیوں کا سلسلہ تاریخِ اسلام کا ایک دلچسپ باب ہے اور اس داستان کوایک ہی جگہ مسلسل بیان کیا جائے گا، ان شاءاللہ! ان صلیبی لڑائیوں کا وہ حصہ جہاں صلاح الدین ایوبی نے عیسائیوں کا مقابلہ کیا ہے، نہایت اہم اور بہت دلچسپ ہے۔