انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وتر کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ وتر کے آخر میں (فارغ ہونے کے بعد) یہ دعاء پڑھتے تھے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْکَ أَنْتَ کَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِکَ (نسائی،باب الدعاء فی الوتر،حدیث نمبر:۱۷۲۷) ترجمہ:اے اللہ میں آپ کی رضا کے واسطے پناہ چاہتا ہوں آپ کی ناراضگی سے،آپ کی معافی کے واسطے آپ کی سزا سے پناہ چاہتا ہوں، آپ ہی سے آپ کی(مصیبتوں سے) پناہ مانگتا ہوں،آپ کی تعریف نہیں کرسکتا، جیسی تعریف آپ نے خود کی ہے۔ علامہ شامی نے بھی وتر کے بعد اس دعاء کو ذکر کیا ہے۔