انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** معاشرت معاشرتی حقوق معاشرت کے آداب اورحقوق کی تعلیم بھی اسلام کی خاص اور اہم تعلیمات میں سے ہے اور ایک مسلمان سچا اور پکا مسلمان جب ہی ہوسکتا ہے جب کہ وہ اسلام کے معاشرت احکام پر بھی پوری طرح عمل کرے،معاشرتی احکام سے ہماری مراد باہمی برتاؤ کے وہ طورطریقے ہیں جو اسلام نے سکھائے ہیں،مثلا یہ کہ اولاد کا رویہ ماں باپ کے ساتھ کیسا ہو، اور ماں باپ کا برتاؤ اولاد کے ساتھ کس طرح کا ہو ایک بھائی دوسرے بھائی کے ساتھ کس طرح پیش آئے ،بہنوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جائے ،میاں بیوی باہم کس طرح زندگی گزاریں، چھوٹے اپنے بڑوں کے سامنے کس طرح رہیں اور بڑے چھوٹوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کریں ،پڑوسیوں کے ساتھ ہمارا رویہ کیسا ہو، امیر لوگ غریبوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کریں اور غریب امیروں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں،آقا کا تعلق ملازم کے ساتھ اور ملازم کا برتاؤ آقا کے ساتھ کیسا ہو؟الغرض اس دنیوی زندگی میں مختلف طبقوں کے جن چھوٹے بڑے لوگوں سے ہماراواسطہ پڑتا ہے ان کے ساتھ برتاؤ اوررہن سہن کے بارے میں اسلام نے ہم کو جو نہایت مکمل اور روشن ہدایتیں دی ہیں وہی "معاشرت کے احکام وآداب" ہیں اور اس سبق میں ہم انہیں کا کچھ بیان کرنا چاہتے ہیں۔