انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جنت کون سے دنوں میں کھولی جاتی ہے جنت کے دروازے دودن کھلتے ہیں: حدیث:حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: تُفْتَحُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ فِي كُلِّ یَوْمَ اثْنَيْنِ وَخَمِيسٍ۔ (ادب مفرد:۴۱۱۔ مسلم:۲۵۶۵۔ ابوداؤد:۴۹۱۶۔ ترمذی:۲۰۲۳۔ مالک:۲/۹۰۸) ترجمہ:جنت کے دروازے ہرپیر اور جمعرات میں کھلے جاتے ہیں۔ جنت الفردوس ہرپیر اور جمعرات کوکھلتی ہے: شبربن عطیہؒ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جنت الفردوس کواپنے دست مبارک سے پیدا کیا اور اس کووہ ہرجمعرات کوکھولتے اور فرماتے ہیں تومیرے اولیاء (دوستوں) کے لیے اپنی پاکیزگی میں اور بڑھ جا، میرے اولیاء (دوستوں)کے لیے حسن میں اور بڑھ جا۔ (صفۃ الجنۃ ابونعیم) حضرت شبر بن عطیہ ہی فرماتے ہیں کہ جنت الفردوس ہرجمعرات اور سوموار کوکھولی جاتی ہے؛ پھراس شخص کی بخشش کردی جاتی ہے جواللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا اور اس شخص کی بخشش نہیں ہوتی جس کے درمیان اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو۔ (صفۃ الجنۃ ابونعیم:۲/۲۸)