انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کاغذ سے استنجاءکرنا صحیح ہے یا نہیں؟ بڑے شہروں میں کاغذ کا استنجاء کے لئے استعمال بڑھتا جارہا ہے، علماء نے اصولاً اس کومکروہ قرار دیا ہے، اس لئے کہ کاغذ علوم وفنون کا ذریعہ اور اس کا محافظ ہے اور اس سے استنجاء اس کی عظمت واحترام کے خلاف ہے؛ البتہ مجبوری کی حالت اس سے مستثنیٰ ہے، ہاں! اگر کاغذ اسی مقصد کے لئے تیار کیے جاتے ہیں جواس قابل نہیں ہوتے کہ اس پرلکھا جائے؛ تواس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔ (ملخص جدید فقہی مسائل:۱/۸۵)