انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** خوشی اور رنج کے موقعہ پر حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جب آپ کسی مسرت یا خوشی کی خبر پاتے تو یہ فرماتے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہ تُتِمُّ الصَّالِحَاتِ ترجمہ:تمام تعریف اللہ ہی کے لئے جس کی نعمتوں سے نیکیاں پوری ہوتی ہیں۔اور جب ناپسندیدہ خبر سنتے تو یہ فرماتے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ ترجمہ:ہرحال میں خدائے پاک کی تعریف ہے۔ (کنزالعمال:۳/۴۲۸،حاکم:۱/۴۹۹،بسند صحیح)