انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حرم مکہ میں داخل ہونے لگے حضرت جعفر بن محمد اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ مکہ میں داخل ہوتے وقت یہ دعا فرماتے: اَللّٰھُمَّ اَلْبَلَدُ بَلَدُکَ وَالْبَیْتُ بَیْتُکَ جِئْتُ اَطْلُبُ رَحْمَتَکَ وَالزِمُ طَاعَتَکَ مُتَّبعا لِاَمْرِکَ رَاضِیَاً بِقُدْرَتِکَ مُسْتَسْلِماً لِاَمْرِکَ اَسْئَلُکَ مَسْئَلَۃَ الْمُضْطَرِّ اِلَیْکَ الْمُشْفِقُ مِنْ عَذَابِکَ خَائِفاً لِعُقُوبَتِکَ اَنْ تَسْتَقْبِلْنِی بِعَفْوِکَ وَاَنْ تَتَجَاوَزَعَنِّی بِرَحْمَتِکَ وَاَنْ تُدْخِلَنِیْ جَنَّتَکَ (ہدایۃ السالک:۲/۴۵،الفتوحات:۴/۳۶۸) ترجمہ:اے اللہ شہر دراصل تیرا شہر ہے،گھر دراصل تیرا گھر ہے تیری رحمت ڈھونڈنے آیا ہوں، تیری عبادت کا التزام کروں گا، تیرے حکم کی اتباع کرتے ہوئے ،تیری تقدیر پر راضی رہتے ہوئے،تیرے حکم پر گردن جھکاتے ہوئے،تجھ سے سوال کرتا ہوں پریشان حال کے سوال کی طرح جو تیرے عذاب سے ڈرنے والا ،تیری گرفت سے خوف کرنے والا ہو کہ آپ ہمیں معاف فرمادیں اور اپنی رحمت سے ہمارے گناہوں کو درگذر فرمادیں اوراپنی جنت میں داخل فرمادیں۔ امام نووی ؒ ؒ نے کتاب الاذکار میں لکھا ہے کہ حرم مکہ میں پہنچے تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ ھٰذا حَرَمُکَ وَاَمَنُکَ فَحَرِّمْنِیْ عَلی النَّارِ وَاَمِنِّی مِنْ عَذَابِکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ اَوْلِیَائِکَ وَاَھْلِ طَاعَتِکَ (اذکار:۱۶۵) ترجمہ:اے اللہ یہ تیرے حرم اورتیرے امن کی جگہ ہے بس جہنم کو ہم پرحرام فرما اوراس دن کے عذاب سے ہمیں مامون فرما، جس دن اپنے بندوں کو اٹھائے گا اورہمیں اپنے محبوب دوستوں اوراہل عبادت میں بنادیجئے۔