انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ حضرت عمر ؓبن خطاب(شعبان۷ہجری) حضور اکرم ﷺ نے حضرت عمرؓ بن خطاب کو تیس آدمیوں کے ساتھ تُربہ نامی جگہ کی طرف ہوازن کی سرکوبی کے لئے بھیجا ، تُربہ عبلاء کے پاس مکہ سے صفا کے راستہ پر چار رات کے فاصلہ پر واقع ہے ، ان کے ساتھ بنو ہلال کا ایک رہبر بھی تھا، یہ دن کے وقت چھپ جاتے اور رات میں سفر کرتے ، ہوازن کو اس بات کا پتہ چل گیا تو وہ فرار ہو گئے ، حضرت عمرؓ بن خطاب ان کے علاقہ میں آئے ، کوئی آدمی نہ ملا تو مدینہ واپس آگئے ۔