انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عراق پر مختار کا قبضہ عبداللہ بن مطیع حاکم کوفہ کو ایاس کے قتل کی اطلاع ہوئی تو اس نے ابراہیم کی گرفتاری کے لئے آدمی بھیجے لیکن اب معاملہ دار وگیر کی حد سے آگے بڑھ چکا تھا اورمختار کی قوت بہت بڑھ چکی تھی اس کے آدمی ابراہیم کی مدد کو پہنچ گئے اورابراہیم نے عبداللہ بن مطیع کے آدمیوں کو بھگادیا اورمختار نے عبداللہ کو قصر امارت میں گھیر لیا عبداللہ نے مقابلہ کیا، مگر شکست کھائی اورمختار کے آدمیوں نے محل میں اترنے کے لئے کند ڈال دی، عبداللہ نے جب دیکھا کہ اس کی جان بچنا مشکل ہے ، تو امان مانگ لی، مختار نے اس کی جان بخشی کی اورایک لاکھ نقد دے کر آزاد کردیا کہ جہاں دل میں آئے چلا جائے اورکوفہ اوراس کے ساتھ سارے عراق پر مختار کا قبضہ ہوگیا اور تمام مقامات پر اس نے اپنے عمال مقرر کردیئے اورعراق میں صرف بصرہ ابن زبیرؓ کے پاس رہ گیا۔