انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قلعوں کی تعمیر اس سلسلہ میں سب سے پہلے اپنے مستقر شام میں متعدد قلعہ بنوائے اوربعض ویران قلعے آباد کئے، ساحل شام پر رومیوں کا ایک قلعہ جبلہ تھا، یہ شام کی فتح کے زمانہ میں اجڑ گیا تھا، امیر معاویہؓ نے اس کو دوبارہ آباد کرایا اورانطر طوس ،مرقیہ اور بلنیارس کے قلعے بنواکر آباد کئے، روڈس کی فتح کے زمانہ میں یہاں ایک قلعہ تعمیر کرایا تھا، یہ قلعہ ساتھ برس تک روڈس کا فوجی مرکز رہا، پھر یزید کے زمانہ میں اجڑا (فتوح البلدان:۲۴۵) مدینہ میں خاص اہل مدینہ کے لئے ایک قلعہ بنوایا تھا، جس کا نام قصر خل تھا۔ (فتوح البلدان:۱۶۰) ان قلعوں کے علاوہ امیر معاویہؓ نے فوجی ضرورت کے لئے مستقل شہر آباد کرکے یہاں بڑی بڑی چھاؤنیاں قائم کیں ؛چنانچہ مرعش اورقیروان اسی ضرورت کے لئے بسائے گئے تھے، ان کے حالات شہروں کی آبادی کے ذکر میں آئیں گے ۔