انوار اسلام |
س کتاب ک |
صلوٰۃ التسبیح کا بہتر وقت کونسا ہے؟ حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو آفتاب ڈھلنے ، یعنی ظہر کا وقت شروع ہونے کے بعد صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کی تلقین فرمائی تھی، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ اگر اس وقت یہ نماز نہ پڑھ سکوں تو ؟ ارشاد فرمایا:"صلھا من اللیل و النہار کہ دن اور رات میں جس وقت بھی موقع ملے پڑھ لو"، اس سے معلوم ہوا کہ ظہر کے ابتدائی وقت میں اس نماز پڑھنا بہتر ہے لیکن یہ ضروری نہیں ، کسی بھی وقت پڑھی جاسکتی ہے، بشرطیکہ وقت مکروہ نہ ہو۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۶۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)