انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نماز کے بعد جب سونے جائے حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ میں ایک رات آپ ﷺ کے پاس رہا،آپ ﷺ تہجد سے فارغ ہونے کے بعد بستر پر تشریف لے گئے تو یہ دعاء پڑھی۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعْوذُبِکَ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَاَعُوذُبِرَضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَاَعُوذُبِکَ مِنْکَ اَللّٰھُمَّ لَا اَسْتَطِیْعُ ثَنَاءً عَلَیْکَ وَلَوْ حَرَصْتُ وَلٰکِنْ اَثْنیٰ عَلَیْکَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلی نَفْسِکَ۔ (ابن سنی:۷۶۶) ترجمہ:اے اللہ تیری سزا سے میں تیری معافی کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں اور تیری ناراضگی سے تیری رضا کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں اورتجھ سے پناہ مانگتا ہوں اے اللہ کماحقہ آپ کی تعریف کی طاقت نہیں رکھتے،خواہ خوب مبالغہ ہی کیوں نہ کروں،ہاں تیری تعریف اس طرح کرتا ہوں جس طرح تونے خود اپنی تعریف کی۔