انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابو مالک نام ونسب عبداللہ نام، ابومالک کنیت، اسلام سے پہلے آپ علمائے یہود میں تھے، اصل وطن یمن تھا؛ لیکن کسی وجہ سے ترکِ وطن کرکے یثرب چلے آئے تھے اور یہیں قبیلہ قریظہ میں کسی عورت سے شادی کرلی تھی؛ اسی وجہ سے بجائے یمنی کے قرظی مشہور ہیں۔ (اصابہ:۴/۱۷۲) وفات وفات کی تصریح نہ مل سکی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوصفات توراۃ میں مذکور ہیں ان کے متعلق دریافت کیا گیا توفرمایا: صفته في كتاب بني هارون الذي لم يبدل ولم يغير: أحمد من ولد إسماعيل يأتي بدين الحنيفية دين إبراهيم يأتزر على وسطه ويغسل أطرافه وهو آخر الأنبياء۔ (الإصابة في معرفة الصحابة:۳/۳۹۵، شاملہ، موقع الوراق) ترجمہ:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت حضرت ہارون علیہ السلام کی کتاب میں موجود ہے، جس میں اب تک کوئی تبدیلی اور تحریف نہیں ہوئی ہے، اس میں یہ ہے کہ احمد نام کے ایک نبی دین حنیف کوجوحضرت ابراہیم علیہ السلام کا دین ہے لے کرآئیں گے، تہہ بند ناف سے اوپر باندھتے ہوں گے، اپنے اعضاء کوپاک صاف رکھتے ہوں گے اور یہ آخری نبی ہوں گے۔ آپ سے کوئی روایت مروی نہیں ہے۔