انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دعائے قنوت کی تکرار سے سجدۂ سہو واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ قنوت میں کوئی بھی دعاء مختصر یا طویل پڑھ لی جائے تو واجب ادا ہوجاتا ہے، دعاءِ مشہور پوری پڑھنا سنت ہے واجب نہیں، لہٰذا اس میں سے کسی حصہ کے ترک یا تکرار یا پوری دعاء کی تکرار سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۵۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)